مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت کشمیری پنڈتوں کے دکھوں کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

سرینگر06دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کشمیری پنڈتوں کے دکھوں اور تکالیف کو بھارت میںاپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کر رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے آج ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنے مفادات کے لیے پنڈتوں کے درد اور تکالیف کا استحصال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے مسائل کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کر رہی ہے جو گزشتہ چھ ماہ سے جموں میں سڑک پراحتجاج کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button