مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری: بھارتی فوجی گولی لگنے سے زخمی
جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں گولی لگنے سے ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اہلکار کنٹرول لائن کے سیکٹر نوشہرہ کے علاقے کلال میں اگلی چوکی پر تعینات تھا ،جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس سے قبل 8فروری کو کیری کے جنگل کے علاقے سے بھارتی فوج کی گشتی پارٹی پر بھی فائرنگ کی گئی تھی۔