مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370کی بحالی کیلئے دائر عرضداشتوں پر سماعت میں تاخیر ناانصافی ہے،پی ڈی پی

1سرینگر 09دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370اور35Aکی منسوخی کے خلاف دائر عرضداشتوں پر سماعت میں تاخیر کشمیریوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370اور35Aبھارتی آئین کا حصہ ہے اورچور دروازے سے ان دفعات کی منسوخی ایک بڑا المیہ ہے ۔ بھارتی آئین کی دونوں دفعات جن کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت میں تاخیر کو جموں وکشمیر کے عوام کیلئے اجتماعی سزا قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو سپریم کورٹ سے بڑی امید یں وابستہ ہیں ۔ تاہم انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بدقسمتی سے بھارتی سپریم کورٹ نے اس معاملے پر گہری خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور یہ معاملہ گزشتہ چار سال سے زیر التوا ہے۔پی ڈی پی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس دفعہ 370اور35Aکی بحالی کیلئے دائر عرضداشتوں کی جلد سماعت کر کے کشمیری عوام کا انصاف فراہم کریں گے ۔
واضح رہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370اور35Aکو منسوخ کر کے کشمیری عوام کو ان کی خصوصی حیثیت سے محروم کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button