مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے جموں کو اس کے تمام وسائل سے محروم کردیاہے: لال سنگھ

جموں18دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے چیئرمین چوہدری لال سنگھ نے کہا ہے کہ”اچھے نظم ونسق ”اور”احتساب” کے نعروں پر اقتدار میں آنے والی پار ٹی بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں کو اس کے تمام وسائل سے محروم کر دیا ہے۔
چوہدری لال سنگھ نے جموں کے علاقے کھورمیں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ٹکڑے کرکے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوںمیں تقسیم کر دیا گیا ہے جو بھارت کی تاریخ میں اس سے پہلے نہ کبھی دیکھا ہے اورنہ کبھی سنا ہے۔انہوں نے کہاکہ مٹھی بھر بیوروکریٹس اور بھارت سے لائے گئے نام نہاد ماہرین کے ذریعے کشمیر کے عوام پر نئی دہلی کی پراکسی حکمرانی مسلط کر دی گئی ہے جن کی علاقے کی بہتری یا اس کے لوگوں کی بھلائی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ہری دت شیشو نے کہا کہ علاقے کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور نوجوان بالکل مایوسی کا شکار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button