مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور پونچھ میں سڑک حادثے میں چار پولیس اہلکار زخمی

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جموں ریلوے اسٹیشن پر ایک پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل سے اچانک گولی چلنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایاکہ کانسٹیبل شوکت احمد جس کا تعلق ضلع اسلام آباد سے ہے، اتوار کی صبح ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر تھا جب اس کی اپنی سروس رائفل سے اچانک گولی چل گئی جو اس کے پیٹ میں لگ گئی۔پولیس افسرنے بتایا کہ اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
ایک اور واقعے میں ضلع پونچھ کے علاقے گورسائی مینڈھر میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد کم از کم چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال مینڈھر منتقل کیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button