مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:ضلع راجوری سے خاتون کی لاش برآمد
سرینگر21دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں ایک خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوںکو بتایا کہ ضلع کے علاقے گندھا میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک خاتون کی لاش اس کے گھر کے سامنے پائی گئی جس کے گلے پر زخموں کے نشانات تھے۔خاتون کی شناخت28سالہ شمینہ کوثرکے طور پر ہوئی ہے۔