لداخ

وانگچک کے ساتھ ’مجرم‘ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے: بیوی گیتانجلی انگمو

لیہہ:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے اپنے شوہر کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام بلا وجہ انکے ساتھ ایک مجرم جیسا سلوک کر رہے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سونم وانگچک کو آج لیہہ میں ان کے گاوں اولاکٹوپو سے گرفتار کیا گیا ۔
ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف الٹرنیٹوز، لداخ (ایچ آئی اے ایل) کی شریک بانی انگمو نے شوہر کی گرفتاری کو "جمہوریت کی بدترین شکل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے وانگچک کو گھر پر چھاپہ مار کر انہیں بلاوجہ حراست میں لیا۔
انگمو نے مزید کہا کہ حکمراں بی جے پی اختلاف رائے کی آوازوں کو دبانے کیلئے ریاستی مشنری کا غلط استعمال کر رہی ہے، بی جے پی کی بنیادیںجھوٹ اور دھوکہ دہی پر استوار ہیں۔KMS-13/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button