مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:محکمہ صحت کے ملازمین کی ہڑتال میں 72 گھنٹے کی توسیع

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ صحت کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں پورے مقبوضہ علاقے میں جاری اپنی ہڑتال میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کر دی ہے۔
یہ علان جموں و کشمیر نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے مشن ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن، مقبوضہ جموں و کشمیر کو جاری کردہ ایک مراسلے میں کیاگیاہے۔ایسوسی ایشن کہاکہناہے کہ ملازمین جمہوری اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ملازمین نے حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے اپنی آمادگی کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مطالبات کے حل کے لیے ٹھوساور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں گے۔ہڑتال میں 72 گھنٹے کی توسیع ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملازمین اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں، اور اس ہڑتال کے صحت کی خدمات، بالخصوص دیہی اور دور دراز علاقوں میں، متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button