اترا کھنڈ:ہندوتوا غنڈے کا مسلمان محنت کش پر بہیمانہ تشدد

دہرادون:بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے علاقے ہریدوار میں ایک ہند و توا غنڈے نے چالیس سالہ مسلمان محنت کش کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دکاندار شان محمد نے بتایا کہ ایک شخص اس کے پاس آیا اور اس کا نام پوچھا۔ میں نے اسے بتایا کہ میرا نام شانو ہے۔ پھر اس نے پوچھا کہ کیا میں مسلمان ہوں؟ جب میں نے جواب دیا کہ میں مسلمان ہوں، تو اس نے مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں، گندی زبان استعمال کی ، مار پیٹا اور مجھے گاوں چھوڑنے کو کہا۔مسلم دکاندار نے مزید کہا کہ اس شخص نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں دوبارہ اس گاﺅں میں دیکھا گیا تو وہ مجھے جان سے مار دے گا۔
شان محمد نے ، جو کئی سالوں سے گھر گھر سامان بیچ کر اپنی روزی روٹی کما رہا ہے ، کہا کہ اس واقعے نے اسے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں ایک غریب آدمی ہوں جو اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جو کچھ ہوا اس نے مجھے ذہنی طور پر سخت پریشان کر دیا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ یہ آدمی مجھے مزید نشانہ بنائے گا۔








