تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی پیرا ملٹری ہیڈ کانسٹیبل ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے زخمی

جموں29 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈوڈا میں بگلیہار پاور پراجیکٹ میں تعینات بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) ایک ہیڈ کانسٹیبل آج ایک ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی ایس ایف کے ایک انسپکٹر سورج کمار کی طرف سے درج کرائی جانے والی ایک تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کی جنرل بریفنگ کے دوران دانش ملہا Danesh Malhaنامی اہلکار نے بریفنگ میں موجود جوانوں کو قتل کرنے کے ارادے سے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل سریندر کمار زخمی ہو گیا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: