بھارت

بھارت : بی جے پی اپنے مخالفین سے بدلہ لے رہی ہے: نصیر الدین شاہ

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی مغربی بنگال کے انتخابات میں دھوکہ دہی اور فریب سے حاصل ہونے والی جیت کے بعد اب ان تمام لوگوں سے بدلہ لے رہی ہے جو اس کے نظریات اور پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نصیر الدین شاہ نے ایک بیان میں کہاکہ اس انتقامی جذبے کا تازہ شکار ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انسٹی ٹیوٹ کے طلبا اور مستقبل کے فلم ساز بنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ سے جوابدہی کا مطالبہ کرنے کے بدلے انہیں وجہ بتاو¿ نوٹس دیے گئے ہیں، ان پر نظر رکھی جا رہی ہے، انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اب ان سے ہاسٹل خالی کرنے کے لیے بھی کہہ دیا گیا ہے۔
نصیرالدین شاہ نے کہاکہ بی جے پی صرف اپنے حق میں بے شرمی سے پروپیگنڈا کرنے پر اکتفا نہیں کر رہی ، بلکہ اب وہ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرنا چاہتی ہے اور ان کی ذہن سازی کر کے ان کا برین واش کرنا چاہتی ہے ۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نصیرالدین شاہ نے طلبا کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایایاہو۔ اس سے قبل جولائی میں طلبا کی تحریک کے دوران بھی اداکار نے احتجاج کرنے والے طلبا کی حمایت کی تھی اور ان کے خلاف کی گئی کارروائی کی مذمت کی تھی۔ نصیرالدین شاہ نے کہا تھا کہ اگر کوئی جاہل شخص اس ملک کی قیادت کرتا ہے تو وہ یہی چاہے گا کہ پورا ملک بھی اسی کی طرح جاہل، ناسمجھ اور بے رحم بن جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button