جموں

بھارتی فوجیوں کی راجوری،کشتواڑ،ریاسی میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

جموں 04 جنوری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج بھی جموں ریجن کے اضلاع راجوری ، کشتواڑ اور ریاسی میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سینئر پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ راجوری میں اتوار کو چار شہریوں کے قتل کے بعد تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فوجی پورے کشتواڑ قصبے میں تلاشی کی کارروائی کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ فوجی اہلکار اچانک چھاپوں کے دوران لوگوں کے موبائل اور لیپ ٹاپس جیسی ڈیوائسز کی بھی جانچ کر رہے ہیں ۔ راجوری اور ریاسی کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی بھارتی فوجیوں ، پولیس اہلکاروں اور نام نہاد دیہات دفاع کمیٹیوں کے اہلکاروں بھی تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ادھرقابض انتظامیہ نے ضلع سانبہ میں ورکنگ بائونڈری سے ایک کلومیٹر کی پٹی میں رات نوبجے سے صبح چھ بجے تک کا کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button