”یوم دفاع و شہداء“پر کشمیری نوجوانوں کا شہداءاورغازیوں کی قربانیوں کو سلام
”یوم دفاع و شہداء“پر کشمیری نوجوانوں کا شہداءاورغازیوں کی قربانیوں کو سلام
اسلام آباد : ”یوم دفاع و شہدائ“ پر کشمیری نوجوانوں نے شہداءاورغازیوں کی قربانیوں کو سلام اور مملکت خدادادپاکستان کیساتھ اپنی عقیدت ، محبت اور وفاداری کا بھر پور اظہار کیا ہے ۔ آزادجموں و کشمیر کے نوجوانوں نے پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی اتحاد کیلئے بھرپورکردارادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزادجموں وکشمیر کے نوجوانوں نے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، کردار،نظم و ضبط اور قومی اتحاد کے ذریعے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر1965میں لاہورسے چونڈہ تک قوم اور مسلح افواج نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا ، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید سمیت تمام شہداءکی قربانیاں نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں ، 1965 کی جنگ میں کشمیر کے محاذ پر پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پراکسیزاور فتنہ پرورعناصر کے خلاف لڑنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، معرکہ حق نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کسی دباو¿ کو قبول نہیں کرتا ، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی سلامتی کے عزم کا عکاس ہے ،کشمیری نوجوانوں نے د شمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ اور قومی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کابھی اعادہ کیا۔KMS-17/M







