بھارت

بنگلورو: ہندو پجاری کا دلت خاتون پر وحشیانہ تشدد

 

بنگلورو 06 جنوری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں مندر کے ایک پجاری نے ایک دلت خاتون پر وحشیانہ تشدد کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پجاری کی طرف سے مندر میں ایک خاتون کو لاتیں مارنے، گھسیٹنے اور لاٹھیوں سے تشددکا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے ۔بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق متاثرہ دلت خاتون ہیماوتی نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ 21دسمبر کو کرناٹک کے علاقے امروتھلی میں لکشمی نرسمہا سوامی مندر کے پجاری مونی کرشنا نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون کو بار بار تھپڑ مارے جا رہے ہیں، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جا رہا ہے۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d