بھارت

مدھیہ پردیش: طیارہ مندر سے ٹکرانے کے بعد گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

بھوپال7جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ایک تربیتی طیارہ مندر سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک جبکہ ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طیارے کو حادثہ ریاست کے دارلحکومت بھوپال سے تقریباً چار سو کلو میٹر دور جمعرات کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے لگ بھگ پیش آیا۔پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ طیارہ تربیتی سفر کے دوان ایک مندر کے گنبد اور درخت سے ٹکرانے کے بعد چوربٹہ فضائی پٹی سے تین کلو میٹر دور گرکر تباہ ہو گیا۔بیان میں کہا گیا کہ حادثے میں 30سالہ کیپٹن وشال یادوہلاک جبکہ ٹرینی پائلٹ انشول یادو شدید زخمی ہو گیا جسے سنجے گاندھی میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button