بھارت

کرناٹک: بی جے پی رکن اسمبلی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے ایک رکن اسمبلی چندرولمانی کورنگلے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔رکن اسمبلی کو ریاست کے ضلع گدگ کے لکمیشور علاقے میں رشوت لیتے ہوئے پایاگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شیر اہتھی حلقے کے رکن اسمبلی کی رشوت لیتے ہوئے گرفتاری کو بی جے پی کے لیے ایک بڑا دھچکا تصو ر کیا جارہاہے ۔ چند رولمانی کو ایک ٹھیکدار سے 5 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے دھر لیاگیا جبکہ انکے سرکاری پرسنل اسٹنٹ منجو ناتھ اور ذاتی ملازم گرلمانی کو بھی حراست میںلیا گیا۔
اس حوالے سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ چندرولمانی نے محکمہ آبپاشی کے تحت ایک ٹھیکے کی الائمنٹ کے سلسلے میں ٹھیکیدار وجئے پوجار سے 11لاکھ روپے کی رقم مانگی تھی ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی رہنما کو کل رقم کی پہلی قسط پانچ لاکھ روپے لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button