بھارت

کولکتہ میں بی ایس ایف کی گاڑی نے ٹیکسی کو ٹکر مار دی، متعدد زخمی

کولکتہ09جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کی گاڑی نے ایک ٹیکسی کو ٹکر مار کر متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

یہ واقعہ لیک ٹائون کے علاقے میںوی آئی پی روڈ پر اس وقت پیش آیاجب  بی ایس ایف کے ایک ٹرک نے ٹیکسی کو ٹکر مار دی۔ بی ایس ایف کے ٹرک نے جس پر پیراملٹری فورسز سوار تھے، ٹیکسی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ پولیس نے بتایاکہ ٹکر اس قدر شدیدتھی کہ ٹیکسی نے سامنے والی بس کو ٹکر مار دی۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d