بھارتی فوج کے افسروں اور جوانوں کے درمیان شدید اندرونی اختلافات ، آپسی تال میل کا فقدان

اسلام آباد: بھارتی فوج کے افسروں اور جوانوں کے درمیان شدید اندرونی اختلافات ، دشمنی اور آپسی تال میل کا فقدان پایا جاتاہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے دارلحکومت چنئی میں این ایس جی (این ایس جی) ہیڈ کوارٹر میں گروپ کمانڈر کی گاڑی کو دانستہ طور پر آگ لگانے کا واقعہ بھارتی فوج میں شدید اندرونی خرابی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ واقعہ افسران اور جوانوں کے درمیان گہرے عدم اعتماد اور دشمنی کو عیاں کرتا ہے۔ این ایس جی کو ایک انتہائی منظم انسداد دہشت گردی یونٹ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے لیکن اس واقعے نے اسکی بدانتظامی، اندرونی خلفشار کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ایک انتہائی حساس ہیڈکوارٹر کے اندراس طرح کا واقعہ پیش آنا بھارت کی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے اور اس کی مسلح افواج میں وسیع تر کمزوریوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ بھارت کی اس ناکامی کو نمایاں کرتا ہے کہ وہ اپنی انتہائی معزز پیراملٹری یونٹس میں بھی نظم و ضبط اور اتحاد برقرار نہیں رکھ سکتا۔ نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے 27ویں اسپیشل کمپوزٹ گروپ (ایس سی جی)، ریجنل ہیب میں گروپ کمانڈر کی گاڑی جلانے کی تفتیش کے حوالے سے جو رپورٹس سامنے آئیںانکے مطابق گزشتہ برس8 نومبر 2025 کو گروپ کمانڈر کی گاڑی (رجسٹریشن JH 10AZ 1284) کو این ایس جی کیمپس میں ان کی رہائش گاہ پر آگ لگا دی گئی۔واقعے کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایک دانستہ کارروائی تھی ،تفتیش کاروں نے گاڑی کے قریب خالی پیٹرول کی بوتل برآمد کی۔ انتہائی سیکیورٹی کی وجہ سے بیرونی عناصر کی شمولیت کو خارج از امکان قرار دیا گیا۔مذکورہ افسر کے خلاف پہلے سے ہی مدراس ہائی کورٹ میں کچھ شکایات درج تھیں۔ بعد ازاںرواں برس1 جنوری کواین ایس جی27 میں ڈیوٹی پر تعینات بھارتی فوج کے افسران نے ڈی جی این ایس جی، بی۔ سری نیشن کو تحریری شکایت بھیجی، جس میں فورس کے اندر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سینئر افسران سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تفتیش کا مطالبہ کیا گیا۔واقعے کے حوالے سے جو ایف آئی آر درج کی گئی اسکے اہم نکات یہ ہیں
1.گاڑی کو 27 SCG، SUNL ریجنل ہیب، چنئی میں گروپ کمانڈر کی رہائش گاہ پر آگ لگائی گئی ۔2میجر عدیتیہ پرکاش اور رینجر 2 نکیش کی ابتدائی تفتیش کے دوران گروپ کمانڈر کی رہائش گاہ کا پچھلا گیٹ کھلا ملا۔ 3.باغ میں افسر کے خلاف توہین آمیز تبصرے والے نوٹس ملے۔ 4. بدنیتی کو خارج از امکان نہیں کیا جا سکتا۔5گروپ کمانڈر کی گاڑی کو آگ لگانا محض ایک توڑ پھوڑ کا عمل نہیں ہے بلکہ یہ ایک اعلیٰ انسداد دہشت گردی فورس کے اندر شدید اندرونی اختلافات اور نظم و ضبط کی بگڑتی ہوئی حالت کی عکاسی کرتا ہے۔ تجزیہ کاروںکا کہنا ہے کہ مودی حکومت اور آر ایس ایس نے افواج کے اندر اپنا جو اثر و نفوز قائم کررکھا ہے اس کی وجہ سے بھی فوج دن بہ دن اندرونی انتشار کا شکار ہو رہی ہے اور نظم وضبط کی شدید کمی پیدا ہو رہی ہے۔






