بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں تین خواتین سمیت 13افراد ہلاک کر دیے
رائے پور: بھارتی فورسرزنے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین سمیت 13 افراد کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کوبرا یونٹ، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈز اور سپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے ان افراد کو ضلع بیجا پور کے علاقے لنڈا کے جنگلوں میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔ آئی جی بستر رینج پی سندرراج نے میڈیا کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے تیرہ افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے نکسلی یا مائو نواز گوریلے تھے جو بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ چند روز قبل ضلع بیجاپور میں ہی بھارتی فورسز نے چھ ما ئونواز ارکان کو ایک جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں قبائلی اوردلت بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔