مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : رات کے وقت درجہ حرارت میں بہتری ، برف باری کا ایک اورمرحلہ متوقع
سرینگر 11 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں رات کے وقت دجہ حریت میں مزید بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے ر احت ملی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ہواﺅںکی ایک اور لہر کے زیر اثر وادی کشمیرمیںبرف باری اور بارش کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں خاص طور پر کیرن ، مژھل ، گریز ، تلیل، سونہ مرگ ، گلمرگ ، پہلگام ، بڈگام ، شوپیاں اور کولگام کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف باری کا یہ سلسلہ گیاری جنوری کی رات سے بارہ جنوری کی رات تک جاری رہ سکتا ہے جسکے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔