مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کی ریاستی حکومتیں کشمیریوں پر حملوں کے مجرموں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں: محبوبہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی شہروں میں کشمیریوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومتیں مجرموں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار ایک ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا جس میں اتر پردیش کے علاقے سہارنپور میں ہندو توا غنڈوں کو ایک کشمیری معمر شخص کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے سے تعلق رکھنے والے بھارتی پارلیمنٹ کے ارکان اس سب پر خاموش ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری طلباءاور تاجروں پر حملے معمول بن چکے ہیں لیکن ارکان پارلیمنٹ چپ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button