مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: مودی حکومت نے مزید 7سو گجر خاندانوں کو 15روز میں گھر خالی کرنے کا حکم دیدیا

 

سرینگر 10اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو زمین اور جائیدار سے بے دخل کرنے کی اپنی مذموم مہم کو آگے بڑھائے ہوئے ضلع اسلام آباد کے علاقے راک برہ میں گوجر بکروال برادری کے کم از کم سات سو خاندانوں کو پندرہ روز کے اندر اندر گھر خالی کر کے یہا ں سے چلے جانے کا حکم دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راک برہ کے علاقے میں قریباً سات سو گجر خاندان گزشتہ ایک صدی سے رہائش پذیر ہیں۔ مودی حکومت نے دسمبر 2020 میں مقبوضہ علاقے میں ہزاروں گجر بکروالوں کو انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔مقبوضہ علاقے کے محکمہ جنگلات نے تقریبا 63ہزار لوگوں کی فہرست مرتب کر رکھی ہے جنہیں جنگلات کی کل 15ہزار ہیکٹر اراضی سے بے دخل کیا جائے گا۔گجر برادری کے ایک فرد خالد چوہدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ زمین خالی کرنے کے محکمہ ریونیو کے نوٹس نے انہیں حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 75 برس سے اس علاقے میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ حکام ہمارے ساتھ یہ کیسے کر سکتے ہیں ۔گجر بکرالو ں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے پہلگام سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن چوہدری ارشاد کھٹانہ نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ان خاندانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اپنے گھر خالی کردیں جسکی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button