مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی

سرینگر 24 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج شام نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔
مسلح افراد نے ضلع کے علاقے بجبہاڑہ میں حسن پورہ کے مقام پر آصف علی گنائی نامی شہری پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی شہری کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاشی کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button