مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6سالہ لڑکا زخمی

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میںکنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک چھ برس کا لڑکا زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق یہ واقعہ نورکوٹ دیگوار میں پیش آیا ۔حکام نے بتایا کہ لڑکے محمد رضوان کو اس کے جسم کے کئی حصوں پرزخم آئے ہیں اور اسے پونچھ کے ایک ہسپتال ابتدائی طبی امداد کے بعد جموں کے سرکاری میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button