جائیداد ضبط
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی انتظامیہ نے ایک اور کشمیر ی مسلمان کی جائیداد ضبط کر لی
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع ادھم پور میں ایک اور کشمیری مسلمان کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر طارق حسین نامی شخص کا گھر ضبط کر لیا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیری مسلمانوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیاہے جسکا واحد مقصدانہیںمعاشی طور پر غیر مستحکم کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیگر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔



