مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کی کٹھوعہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اہلکار وںنے ضلع کے علاقے بلاور کے جنگل کے قریب گائوں گہوگ میں یہ کارروائی شروع کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق فوجی کارروائی کے دوران فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے میں فورسز کی مزید نفری بھیج دی گئی ہے اور گھر گھر تلاشی کاسلسلہ جاری ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button