متفرقات
مقبوضہ جموں وکشمیر:گلمرگ میں برفانی تودے گرنے سے دو غیر ملکی شہری ہلاک
سرینگریکم فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ میں گلمرگ کے سکی ریزورٹ پر برفانی تودے گرنے سے دو غیر ملکی افرادجن کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ پولینڈ کے شہری ہیں، ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ دو افراد کی لاشیں برف کے نیچے سے نکالی گئی ہیں جبکہ گلمرگ میں افروٹ چوٹی پر بڑے پیمانے پر برفانی تودے گرنے کے بعد چار دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر بچائو کی کارروائی شروع کی گئی جس دوران دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام نے بتایاکہ خوش قسمتی سے ہم چار دیگر افراد کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔