متفرقات

دارالخیر میرواعظ منزل کی سرینگرمیں آتشزدگی کے متاثرین کی امداد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں دارالخیر میر واعظ منزل نے اپنے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے سرینگر کے علاقے ملرٹا میں لگنے والی ہولناک آگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، کئی خاندان بے گھر ہو گئے اور ان کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ دارالخیر نے ایک بیان میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور فوری طورپرجامع امداد اور بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفد نے سماجی فلاح وبہبود کے لیے اپنے عزم کا اظہارکرتے ہوئے علاقے کا دورہ کیا اورمتاثرہ خاندانوں کو چاول، آٹا، کمبل، کچن کا سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کیں۔ وفد نے میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے متاثرین کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دارالخیر میرواعظ منزل نے مشکلات سے دوچار لوگوں کی مدد اور بحالی کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button