انسانی حقوق

مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے دفتر حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر کا بیان مضحکہ خیز ہے ، حریت کانفرنس

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں اقوام متحدہ کے دفتر کی بندش کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کی موجودگی علاقے کے متنازعہ ہونے کا ایک واضح ثبوت ہے۔ انہوںنے کہا کہ منوج سنہا کی طرف سے اقوام متحدہ کے دفتر کو بند کرنے کا بیان دنیا کو گمراہ کرنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے بے بنیاد بیانیے کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں ہرگز دھول نہیں جھونک سکتا۔ نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر نے آج سرینگر میں ایک انٹریو میں علاقے میں حالات کی بہتری کا بے بنیاد دعو ی کرتے ہوئے کہا کہ اب یہاں اقوام متحدہ کی دفتر کی ضرورت نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ میں ایک بنیادی رکاوٹ ہے ،بھارت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوںکے مطابق حل کرنے کے لیے ماحول کو سازگار بنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button