محاصرے اور تلاشی

کٹھوعہ ،راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے راجباغ کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔فورسز اہلکاروںنے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورلوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگائی ۔
دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button