مودی کا جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق شرمناک ہے؟کانگریس

نئی دہلی : امریکہ میں جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام بھی سامنے آ گیا ہے جس پر کانگریس نے کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایپسٹین کے ساتھ مودی کے تعلق کو بھارت کے لیے انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔کانگریس کا کہنا تھا کہ ایپسٹین نے اپنی ای میل میں واضح لکھا کہ مودی نے اس سے مشورہ لیا اور اسرائیل گئے، وہاں امریکی صدر کے فائدے کے لیے ناچ گانا کیا۔کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ قومی وقار، بین الاقوامی ساکھ کا معاملہ ہے اس پر وزیر اعظم مودی کو جواب دہ ہونا چاہیے۔ واضح ہو گیا کہ وزیر اعظم مودی کا جیفری ایپسٹین کے ساتھ بہت گہرا اور پرانا تعلق ہے۔کانگریس نے کہا مودی بتائیں کہ وہ ایپسٹین سے کس قسم کا مشورہ لے رہے تھے؟ اسرائیل میں کیوں ناچے گائے؟ اس سے ٹرمپ کو کیا فائدہ ہوا؟ ایپسٹین فائلز کے مطابق ای میل مودی کے جولائی 2017 کے دورہ اسرائیل کے 3 روز بعد لکھی گئی۔







