پاکستان

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد08 فروری (کے ایم ایس)
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاگیا ہے اورکشمیریوں کے نصب العین کیلئے پاکستان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے اجلاس م یں پیش کی گئی قرارداد کی متفقہ منظوری دی گئی جس میں کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیاگیا ہے۔مشترکہ اجلاس میں یاد دلایاگیا کہ جموں وکشمیر کاتنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرغیرتصفیہ شدہ عالمی مسائل کی فہرست میں سب سے پرانا ہے جس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1948سے متعددقراردادیں منظور کررکھی ہیں۔ایوان میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کی بہادری ،جرات، حوصلے اور قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ، ایوان میں کنٹرول لائن کے دوسری جانب بسنے والے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مستقل سیاسی حمایت کرنے پر آزاد جموں وکشمیر کے عوام کوسراہا۔ایوان میں نولاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی موجودگی پر بھی شدید تشویش کااظہارکیاگیا۔اجلاس میں ماورائے عدالت قتل ، بلاجواز گرفتاریوں ، نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں ، تباہی اوراملاک کی ضبطگی اورتشدد سمیت بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ بھارت پانچ اگست 2019 کے اپنے یکطرفہ اوراس کے بعد کے اقدامات منسوخ کرے اوراقوام متحدہ کے تحت منصفانہ اورغیرجانبدار استصواب رائے کے جمہوری طریقے کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کے قابل بنانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پرفوری عملدرآمد کرے۔مشترکہ اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد کی بلدیاتی حکومت کے ترمیمی بل 2022کی بھی منظوری دی گئی بل کا مقصد دارالحکومت اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی تعداد کو بڑھا کر 125تک کرنا ہے ۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اب پیر کو شام چار بجے ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button