خصوصی دن

شہیدمقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مظفرآباد میں مشعل بردار ریلی

مظفرآباد 11فروری(کے ایم ایس)ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کوان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج مظفرآباد میں جموں و کشمیر شہداء ریلی نکالی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلی کا انعقاد تحریک شباب المسلمین جموں و کشمیر کی طلباء ونگ نے کیاتھا۔ مشعل بردار ریلی مظفرآباد میںشہید برہان وانی چوک سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت طلباء ونگ کے چیئرمین ریاض احمد اعوان نے کی جبکہ وائس چیئرمین منیر کنشی، جنرل سیکرٹری ضمیر درانی، چیف آرگنائزر فیض اللہ درانی، سینئر رہنما نصیر میر، نشریاتی سیکرٹری شاہد اقبال اعوان، ڈپٹی براڈ کاسٹنگ سیکرٹری آصف درانی، میڈیا ایڈوائزر ارشد اعوان، سوشل میڈیا ایڈوائزر امتیاز اعوان، ابرار میر، عاطف میر ، فیضان احمد، اشتیاق لیاقت اعوان نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہیدمقبول بٹ نے اپنی جان دے دی لیکن بھارت کی غلامی قبول نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید محمد مقبول بٹ کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ریلی کے شرکا ء نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button