مظاہرے

جموں میں ای رکشہ مالکان، یونین کا احتجاجی مظاہرہ

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںای رکشہ مالکان اور یونین کے ارکان نے جموں میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے لیفٹیننٹ گورنرکو ایک یادداشت پیش کرنے کے لیے گورنر ہائوس کی طرف بڑھنے کی کوشش کی توبھارتی پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔ رکشہ یونین نے ٹرانسپورٹ کمشنر کی جانب سے فی کلومیٹر 10روپے کرایہ مقرر کرنے کے حالیہ حکم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کرایے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔یونین کے صدر گورو کپور کی قیادت میں مظاہرین بکرم چوک پر جمع ہوئے اور نعرے لگاتے اور پلے کارڈز اٹھاتے ہوئے ایک بڑے جلوس کی شکل میں گورنر ہائوس کی طرف مارچ کرنے لگے۔ وہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ایک یادداشت پیش کرنا چاہتے تھے جس میں ان کے مسائل کو حل کرانے کے لئے مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔تاہم پولیس نے انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو چکمہ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button