پاکستان

پاکستان کا بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پراظہار تشویش

اسلام آباد16فروری(کے ایم ایس )
پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ علاقہ میں کشمیری نوجوان شمس الدین ولد جمال الدین کوادھم پور کے ایک تفتیشی مرکز میں تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیاگیا ہے ۔شمس کوتقریبا ایک ماہ قبل گھر سے گرفتاری کے بعد سے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایاجارہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ شمس الدین لاپتہ ہونے والا پہلا کشمیری نوجوان نہیں اور نہ ہی یہ مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی پامالی کا پہلا واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو مسلسل دوران حراست اور جعلی مقابلوں میں شہد کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں دوران حراست کشمیریوں کے قتل کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی غیر انسانی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ترجمان دفتر خارنہ نے اس عز م کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button