مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں؛ میر شاہد سلیم

جموں20فروری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ بھارت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیریوںکو ظلم وتشدداور جبرو استبداد کا نشانہ بنا رہا ہے۔
میر شاہد سلیم نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست 2019 کے بعدبھارت نے مقبوضہ علاقے میں یکے بعد دیگرے ایسے اقدامات کئے ہیں جن کا مقصد متنازعہ علاقے کے عوام کو سیاسی ، معاشرتی اور معاشی طور پر نشانہ بنا کر انہیں خوفزدہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام گزشتہ طویل عرصے سے سیاسی غیر یقینی کے ماحول میں ظلم و زیادتی کی چکی میں پس رہے ہیںاور پانچ اگست 2019کے بعد ان ظالمانہ اقدامات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں جاری زمینوں سے بے دخی کی جبری مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تجاوزات ہٹانے کے نام پر کشمیریوںکو انکے گھروں سے بے دخل اورانکی دکانوں اوردیگر املاک کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت کی ظالمانہ کاروائی سے پورے مقبوضہ علاقے میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔میر شاہد سلیم نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد جموں کشمیر کے عوام تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button