مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: نامعلوم مسلح افراد نے” اپنی پارٹی“کے رہنما کو قتل کر دیا
سرینگر 20اگست ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کولگام میں ”جموںوکشمیر اپنی پارٹی“ کے رہنما غلام حسن لون کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام حسن لون کو ضلع کے علاقے دیو سر میں اپنے گھر کے باہر گولیاں ماردی گئیں۔ انہیں ناک حالت میں نزیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔
بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔