مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی طا قتیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں، مشعال ملک

اسلام آباد21فروری(کے ایم ایس )
پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کی دل دہلا دینے والی فریادیں بھی نہیں سن سکتی،کشمیری بیٹیاں برسوں سے بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند اپنے والد کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت ڈھٹائی سے مقبوضہ کشمیر میںکشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے لیکن نام نہاد مہذب دنیا نے انسانی حقوق کی ان بدترین خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع بارہمولہ کے کئی خاندانوں نے اپنے بچوں کے ساتھ پریس کالونی سرینگر میں کئی سال سے متعدد جیلوں میںقید اپنے رشتہ داروں کے مقدمات کی سماعت میں تاخیر کیخلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بیٹیاں پرنم آنکھوں کے ساتھ قید کشمیری والد کی فوری بنیادوں پر رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں کیونکہ وہ فسطائی مودی حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے وحشیانہ سلوک سے بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اایک چھوٹی بچی جس نے اپنے والد کو گزشتہ پانچ سال سے نہیں دیکھا۔مشعال ملک نے عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان معصوم روحوں کی فریاد سنیں جو سیاسی طور پر جعلی مقدمات میں بھارتی جیلوں میں قید اپنے باپ دادا کی رہائی چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر کشمیری بیٹیوں کی طرح رضیہ سلطانہ نے بھی تقریبا 9 سال سے اپنے والد کو نہیں دیکھا جنہوں نے کئی بار اقوام متحدہ کے اداروں سے اپنے والد کی رہائی اور ان سے ملاقات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا لیکن نہ دنیا اور نہ ہی بدنام زمانہ مودی سرکار نے ان کی طرف کوئی توجہ دی۔ مشعال ملک نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے اداروں پر زور دیا کہ وہ ان کے شوہر سمیت کشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں کیونکہ ان سب کو کسی جرم کے لیے نہیں بلکہ صرف کشمیر کی جدوجہد آزادی کے شعلوں کو بجھانے کے لیے جیلوں میں ڈالا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے نہ کہ بھارت کا اندرونی معاملہ جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں نے تسلیم کیا ہے،لہذامسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کیا جانا چاہیے۔حریت رہنما نے کہا کہ دی گارڈین نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر پر بوچر پیپرز جاری نہ کرنے پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بھی بے نقاب کیا جن میں جنرل رائے بوچر نے نہرو کو کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں پرامن حل کے لیے لے جانے کا مشورہ دیا لیکن وقت آنے پر الحاق پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کشمیر پر بوچر پیپرز میں جواہر لعل نہرو اور جنرل رائے بوچر کے درمیان کشمیر اور جنگ بندی پر خط و کتابت موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے کئے گئے آزاد ریاست کے وعدے کی خلاف ورزی کی گئی اور اب فسطائی مودی سرکار نے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کی خلاف ورزی کو منظر عام پر آنے سے روکنے کی کوشش کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button