مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر کے کئی علاقے پانی سے محروم ،لوگ مشکلات کا شکار

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر کے کئی علاقوں کے رہائشیوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے شہر کے کئی علاقے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں بہت سے گھرانے پانی کی سپلائی سے محروم ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے پانی کی عدم دستیابی کے سبب وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرین نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کی توجہ کئی بار معاملہ کی طرف دلائی لیکن انہوںنے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال نہ کی گئی تو وہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر آئیں گے۔






