بھارت

مہاراشٹر : بھارتی پولیس نے 3نکسل باغیوں کو ہلاک کر دیا

naxal-encounterگڈچرولی:
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں بھارتی فورسز نے 2 خواتین سمیت 3 نکسل باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ فورسز کو نکسل باغیوں کی بھامرا گڑھ تعلقہ کے گائوںکٹران گٹہ کے قریب جنگل میں موجودگی کی اطلاع ملی ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلوتپال نے بتایا کہ پولیس کےC-60کمانڈوز یونٹ اور دیگر اہلکاروں نے جنگل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک جھڑپ میں 3نکسل باغیوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالے نکسل باغیوں میں سے ایک کی شناخت واسو کے طور پر ہوئی ہے، جو پیریملی دلم کا انچارج کمانڈر ہے۔پولیس کے مطابق جنگل میں بھارتی فورسز کی کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button