مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کا ایجنڈا لوگوں کو بے گھر کرنا ، ان کی روزی چھیننا ہے، کانگریسی رہنما

جموں ، 15 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ علاقے کی شاخ کے نائب صدر Raman Bhallaنے کہا ہے کہ لوگوں کوانکے گھروں سے بے دخل کرنا اور ان کی روزی چھیننا مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کا گزشتہ سات برسوں سے بنیادی ایجنڈا رہاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق Raman Bhalla نے جموں میں مختلف تاجر ایسوسی ایشنوں کے رہنماﺅں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگ ترقی چاہتے ہیں لیکن اپنی روزی کی قیمت پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے جیسے بنیادی مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
  • .
Back to top button