مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دیں

مودی حکومت متنازعہ جموں وکشمیر میں G20 اجلاس سے قبل جعلی آپریشن کر سکتی ہے

سرینگر08 اپریل (کے ایم ایس) بھارتیہ جنتاپارٹی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔مودی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر کے متنازعہ خطے میں مئی میں G.20 اجلاس کا انعقاد کررہی ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ مذکورہ اجلاس سے قبل پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے پلوامہ طرز کا ایک اور جھوٹا آپریشن کر سکتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے سرینگر کے دورے کے دوران علاقے میں تلاشی آپریشن تیز کرنے کے احکامات دیے ہیں ۔ نہتے کشمیریوں کو پہلے ہی بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر قتل و غارت ، گرفتاریوں ، تشدد ، املاک کی ضبطی کا سامنا ہے۔
بھارت کی چالبازیوں اور شاطرانہ کاررائیوں پر گہری نظر رکھنے والے حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہندو توا مودی حکومت سرینگر میں G.20اجلاس سے پہلے پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے پلوامہ جیسا جعلی آپریشن کر سکتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button