مقبوضہ جموں و کشمیر
آغا حسن کی طرف سے قندہار میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت
سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افغانستان کے شہر قندہار میں ایک مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نمازیوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاءکے بعد جنگ زدہ ملک میں کئی قوتوں کے درمیان ایک نیا سیاسی تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔