مقبوضہ جموں و کشمیر

27اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، حریت کانفرنس

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر کی عصری تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1947میں بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے اس علاقے پر زبردستی قبضہ کرلیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 27اکتوبر 1947کے حملے کوبھارت کی غیر قانونی اورغیر اخلاقی جارحیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی فوجی قبضے نے جموں وکشمیر کو کئی دہائیوں کے ظلم و تشدد، عدم استحکام اور خونریزی میں دھکیل دیا ہے، جس سے کشمیری عوام کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔حریت ترجمان نے کہا کہ یہ دن بھارت کے غیر قانونی قبضے کے آغاز کی علامت ہے، جس دوران بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو مسلسل پامال کیا اوروحشیانہ ریاستی دہشتگردی کے ان کی جائز تحریک آزادی کو کچلنے کی ناکام کوشش کی ۔انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں۔حریت ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بی جے پی حکومت کی روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے اہم اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button