مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: وقف ترمیمی قانون کیخلاف ’ایم ایم یو ‘کی قرارداد

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں متحدہ مجلس علماء(ایم ایم یو) نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف ایک قرارداد مساجد میں پیش کی جسکی عوام نے بھر پور تائید کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایم ایم یو کی طرف سے تیار کردہ چھ نکاتی قرارداد وادی کشمیر، جموں خطے، لیہہ اور کرگل کی تمام جامع مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران پڑھ کر سنائی گئی۔ قرارداد کو زبردست عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ قرار داد میں متنازعہ وقف ترمیمی قانون کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔قرارداد میں وقف قانون میں مودی حکومت کی طرف سے کئی جانے والی ترامیم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ نئے قانون کے ذریعے وقف بورڈ کو اسکے اختیارات سے محروم کرنے کی کوشش کی گی۔
قراردادمیں مسلم کمیونٹی پر زور دیا گیا کہ وہ اوقاف کے تقدس اور خودمختاری کے دفاع میں سرگرم عمل رہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button