بھارت

بھارت :بھوپال گیس لیک واقعے کے متاثرین کو بڑا دھچکا، سپریم کورٹ نے اضافی معاوضے کی درخواست مستردکردی

نئی دہلی14مارچ(کے ایم ایس) بھارت میںبھوپال گیس لیک واقعے کے متاثرین کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ عدالت نے متاثرین کو 7400کروڑ روپے کے اضافی معاوضے کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 2دسمبر 1984کی رات کو پیش آنے والے اس حادثے میں 16ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعدیونین کاربائیڈ کارپوریشن نے 470ملین امریکی ڈالر معاوضہ ادا کیا اورمتاثرین نے اضافی معاوضے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ بھارتی حکومت نے متاثرین کی جانب سے کیوریٹیو پٹیشن دائر کی تھی۔ بھارتی حکومت نے یونین کاربائیڈ کارپوریشن کی فرموں سے 7,844کروڑ روپے مانگے تھے۔ تاہم جسٹس سنجے کشن کول کی قیادت میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے یہ کہتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا کہ معاملے کی دوبارہ سماعت متاثرین کے حق میں بھی نہیں ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ اس سے صرف نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا اور متاثرین کو کوئی فائدہ ہونے کے بجائے یونین کاربائیڈ کارپوریشن کو ہی فائدہ ہوگا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے اس معاملے میں لاپروائی پر بھارتی حکومت کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔ یونین کاربائیڈ نے12 جنوری کوسپریم کورٹ کو بتایاتھاکہ 1989ء کے بعد حالات بہت بدل چکے ہیں اور حکومت اور کمپنی کے درمیان ایک معاہدہ ہواتھاجس کے مطابق معاوضہ دیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button