مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسز نے پلوامہ میں مزاحمتی کمانڈر ریاض ڈار کے گھر پر چھاپہ مار
سرینگر20مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول خصوصی تحقیقاتی ادارے ایس آئی یو نے آج ضلع پلوامہ میں ایک ممتاز مزاحمتی کمانڈرریاض ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر پیر کی صبح ضلع کے علاقے کاکہ پورہ میں عبدالعزیز ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا۔عبدالعزیز ڈار ممتاز مزاحمتی کمانڈر ریاض احمد ڈار کے والد ہیں جو گزشتہ 8سال سے سرگرم ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ وہ علاقے میں طویل عرصے تک زندہ رہنے والے کمانڈروں میں سے ایک ہیں۔