متفرقات

بجبہاڑہ سڑک حادثے میں دو خواتین کی موت، تین افراد زخمی

سرینگر21مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک سڑک حادثے میں دو خواتین کی موت ہوگئی جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ حادثہ ضلع میں بجبہاڑہ کے علاقے آرونی پل کے قریب ٹرک اور گاڑی کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ واقعے میں بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کی رہائشی 35سالہ کروما سردار نامی ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ زخمی ہونے والے چار دیگر افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں کولکتہ سے ہی تعلق رکھنے والی رادھا نامی ایک اورخاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button