متفرقات
بارہمولہ میں جھولا گرنے سے بچہ جاں بحق، بچی زخمی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے ٹنگمرگ میں جھولا گرنے سے ایک آٹھ سالہ بچہ جاں بحق اورایک بچی زخمی ہوگئی۔
ضلع میں ٹنگمرگ کے علاقے گوگلڈارہ میں حادثاتی طور پر جھولاٹوٹنے سے کم از کم دو بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک بچہ جے وی سی ہسپتال سرینگر لے جاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت نصرپورہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے فرحان احمد یتو جبکہ زخمی بچی کی شناخت گلاب دجی کرہامہ بارہمولہ کی غزالہ اشرف کے طور پر ہوئی ہے ۔ بچی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔