متفرقات

مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ میں عمررسیدہ شہری پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

جموں14فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں خطے کے ضلع پونچھ میں ایک 60سالہ شہری کوپراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
مذکورہ شخص جس کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے،ضلع کے علاقے مینڈھر میں اپنے گھر میں بے ہوش پڑا تھا جس کوبعد میں مردہ قرار دیا گیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈویژنل ہسپتال مینڈھر منتقل کر دیا گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button